عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4140 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 247 روپے پر مستحکم رہی۔