فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی کے ساتھ اب اسرائیل، غزہ اور پورے خطے کے لیے امن ممکن ہو گیا ہے۔

میکرون نے غزہ پر ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر پہنچنے کے بعد ایکس پر لکھا کہ میں سات یرغمالیوں کی ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے پر ان کے اہلِ خانہ اور اسرائیلی عوام کی خوشی میں شریک ہوں۔

کل 20 زندہ یرغمالیوں کو پیر کی صبح اسرائیل کے حوالے کیے جانے کا عمل متوقع ہے۔