عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کی کمی سے 3995 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 578 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3924 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔