کیف اتوار کی صبح بھاری ڈرون اور میزائل حملوں کی زد میں آیا، جسے آزاد مانیٹرز نے یوکرین کے دارالحکومت اور اس کے گردونواح پر مکمل جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑے روسی حملوں میں سے ایک قرار دیا۔
ڈرونز شہر کے اوپر پرواز کرتے رہے اور رات بھر فضا میں اینٹی ایئرکرافٹ فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں۔
یہ حملہ صبح 7 بجکر 20 منٹ (0420 جی ایم ٹی) تک جاری تھا۔ کیف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق صبح 4 بجکر 40 منٹ(0440 جی ایم ٹی) تک کم از کم 6 افراد زخمی ہو چکے تھے۔
کچھ شہری حفاظت کے لیے زیر زمین میٹرو اسٹیشنوں کی طرف بھاگ گئے۔
ملک کے کئی حصوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ پڑوسی ملک پولینڈ نے اپنے جنوب مشرقی حصے کے دو شہروں کے قریب فضائی حدود بند کر دی اور اس کی فضائیہ نے ردعمل کے طور پر لڑاکا طیارے فضاء میں بھیج دیے۔