فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ اب ٹیکس دہندگان کی جانب سے دائرۂ اختیار (جورسڈکشن) ایک ٹیکس آفس سے دوسرے میں تبدیل کرنے کے لیے دی جانے والی دستی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

ایف بی آر نے جورسڈکشن کی تبدیلی سے متعلق آن لائن درخواست کے معاملے پر 2025 کا سرکلر نمبر 3 جاری کیا ہے۔

کاروباری برادری کو سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس دائرۂ اختیار کی ایک آفس سے دوسرے میں منتقلی میں تاخیر کا درپیش تھا۔

ایف بی آر کے مطابق، وسیع دائرۂ اختیار کی تبدیلی کے عمل کو مکمل طور پر خودکار بنانے اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے درج ذیل ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا:1 . وسیع دائرۂ اختیار میں تبدیلی کے لیے کوئی دستی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تمام افراد کو آئی آر آئی ایس میں جورسڈکشن ماڈیول کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔2. جورسڈکشن کی تبدیلی کے لیے متعلقہ چیف کمشنرز کی جانب سے این او سی صرف آئی آر آئی ایس کے ذریعے جاری کی جائے گی، جو ٹیکس دہندگان کی جانب سے آئی آر آئی ایس میں جمع کرائی گئی درخواست کے جواب میں ہوگا۔3. چیف کمشنرز اپنے دائرۂ اختیار سے متعلق یا غیر متعلقہ کیسز کی جورسڈکشن تبدیلی کی تجاویز، این او سی اور وجوہات کے ساتھ صرف چیف (آئی آر -فارمیشن) اور سیکریٹری (آئی آر-جورسڈکشن) کے آفیشل ای میلز پر بھیج سکیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025