سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5100 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4372 روپے بڑھ کر 3لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 42 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4637 روپے پر جاپہنچیں۔