اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واحد زمینی راستہ النبی کراسنگ کو دوبارہ مسافروں کے لیے کھول دیا ہے۔ اسرائیلی بارڈر اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کراسنگ پیر کے روز آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی۔

یہ کراسنگ 19 ستمبر کو اس وقت بند کر دی گئی تھی جب ایک اردنی ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسرائیل نے سرحدی راستہ بند کر دیا تھا۔

النبی کراسنگ مغربی کنارے کے عوام کے لیے اردن تک جانے کا واحد راستہ ہے، جو نہ صرف مسافروں کی آمد و رفت بلکہ تجارتی سامان کی ترسیل کا بھی مرکزی ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ سرحدی راستے کی دوبارہ بحالی سے مسافروں اور تجارتی برادری کو سہولت میسر آئے گی۔