اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مرکزی شہری علاقے پر بڑے زمینی حملے شروع کرنے کے بعد سے شہر میں 150 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کے دستوں نے غزہ شہر میں 150 سے زائد دہشت گرد اہداف کو زمینی دستوں کی معاونت سے نشانہ بنایاہے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی،جو کہ حماس کے زیر انتظام امدادی فورس ہے، نے بدھ کی صبح بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں رات بھر کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو ئے۔اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔