عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3643 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 386300 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 331189 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 386300 روپے تک جاپہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کی کمی سے 4443 روپے پر برقرار رہی۔