عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 3,645 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2,500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار500 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2,143 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 31 ہزار361 ہوگئی۔
جمعرات کو سونے کی قیمت 4,100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ 384,000 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی، جو فی تولہ 130 روپے کے اضافے کے ساتھ 4,456 روپے ہو گئی۔