عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ہفتہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 3335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے کی کمی سے 4031 روپے ہوگئی۔