عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3344 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4072 روپے پر مستحکم رہی۔