وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو جاری کردہ پریس شیڈول بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات جمعہ کو صبح 11 بجے (1900 جی ایم ٹی) اینکریج، الاسکا میں ہوگی۔
شیڈول کے مطابق ٹرمپ جمعہ کو صبح 6 بجکر 45 منٹ (1045 جی ایم ٹی) پر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوں گے اور اسی روز شام 5 بجکر 45 منٹ پر الاسکا وقت کے مطابق اینکریج سے واپسی اختیار کریں گے۔
ان کی وائٹ ہاؤس واپسی ہفتہ کی صبح سویرے متوقع ہے۔