جوبلی اسپننگ اینڈ ویونگ ملز لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ کمپنی کا نام تبدیل کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنے کے حتمی مرحلے میں ہے۔

یہ پیشرفت کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ شیئر کی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ نام کی تبدیلی کے سلسلے میں فارم-26 کی منظوری کے لیے صرف این او سی کا حصول باقی ہے۔

کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا جیسے ہی ہمیں این بی پی سے این او سی موصول ہوگا ہم اسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) میں جمع کروائیں گے اور پھر میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی مصدقہ نقل کے لیے ایس ای سی پی کو درخواست دینگے۔

لسٹنگ ضوابط کے تقاضے کے مطابق ہرسہ ماہی کے اختتام کے پندرہویں دن کے اندر مزید پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

جوبلی اسپننگ اینڈ ویونگ ملز لمیٹڈ پاکستان میں 12 دسمبر 1973 کو کمپنیز ایکٹ 1913 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 کہلاتا ہے) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی تھی۔

کمپنی کا بنیادی مقصد یارن کی تیاری اور فروخت، یارن اور خام کپاس کی خرید و فروخت اور اس سے متعلق دیگر کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہونا ہے۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار یارن (سوت) کی تیاری اور فروخت، یارن اور خام کپاس کی خرید و فروخت اور اس سے متعلقہ دیگر کاروباری سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔