پاکستان
وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو تاریخی سنگِ میل قرار دیدیا
- شہباز شریف نے اس حوالے سے اقتصادی ٹیم کی قابلِ ستائش کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ 2.1 ارب ڈالر کا سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، جو 22 سال بعد سب سے زیادہ ہے اور ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
انہوں نے ایکس (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا کہ”ریکارڈ ترسیلاتِ زر، برآمدات میں اضافے اور ساختی اصلاحات پر بھرپور توجہ کے باعث حاصل ہونے والی یہ کامیابی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور ملکی عزم کی عکاس ہے۔“
وزیرِاعظم نے اس حوالے سے اقتصادی ٹیم کی قابلِ ستائش کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔