چینی وزیر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ چین زراعت، صنعت اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی اعلامیے کے مطابق یہ بات انہوں نے تیانجن میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران کہی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان اپنی بھرپور کوشش کرے گا تاکہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔