حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا ۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارتِ خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (16 جولائی) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔