ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں، جس میں جوہری مقامات پر حملے ہوئے، امریکہ کو ”کچھ حاصل نہیں ہوا“۔

سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ نے جنگ میں براہ راست حصہ لیا، انہیں یقین تھا کہا گر مداخلت نہ ہوئی تو صیہونی رجیم کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

خامنہ ای نے واشنگٹن کے بارے میں کہا کہ اس جنگ سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے منگل کو جنگ ختم ہونے والے جنگ بندی کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں مزید کہا،کہ اسلامی جمہوریہ نے فتح حاصل کی اور اس کے بدلے میں امریکہ کو سخت تھپڑ رسید کیا۔