فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطین میں امداد کے منتظر شہریوں پر حملہ کرکے 21 افراد کو شہید کردیا۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کی علی الصبح مرکزی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں کو اسرائیلی افواج کی جانب سے گولیوں اور ٹینک شیلز سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور تقریباً 150 زخمی ہوئے۔
اے ایف پی نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے اسرائیلی فوج سے رابطہ کیا ہے۔