ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا کہ اس ہفتے اسرائیل کی جانب سے ان کے ملک پر کیا گیا حملہ امریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو ”سبوتاژ“ کرنے کی کوشش تھا۔

انہوں نے غیر ملکی سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت جوہری معاملے پر کسی بھی معاہدے کی خواہاں نہیں ہے۔ وہ مذاکرات نہیں چاہتی اور نہ ہی سفارتکاری کی خواہشمند ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جمعہ کو کیا گیا یہ حملہ سفارتکاری کو نقصان پہنچانے اور مذاکرات کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش تھا۔