دنیا

ایران نے اسرائیل کے جاسوس ڈرونز مار گرائے

ایران نے اسرائیلی جاسوسی کے مشن پر بھیجے گئے ڈرونز مار گرائے۔ ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے ہفتے کو...
شائع June 14, 2025 اپ ڈیٹ June 14, 2025 02:36pm

ایران نے اسرائیلی جاسوسی کے مشن پر بھیجے گئے ڈرونز مار گرائے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے ہفتے کو شمال مغرب میں اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کے مشن پر بھیجے گئے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے جب کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فورسز نے سلماس کے سرحدی علاقے میں کامیابی سے اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا، یہ ڈرونز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

یہ ڈرونز جاسوسی اور نگرانی کے مشن پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔