قطر ایئر ویز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے ایران اور عراق کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں، یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد کیا گیا۔
قطر ایئر ویز نے ایران میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قطر ایئر ویز نے ایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔