فلسطینی تنظیم حماس نے جمعہ کو ایران کی فوجی اور جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ جارحیت خطے میں شدید عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔
ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم نے کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اقدام ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا خدشہ پیدا کرتی ہے۔
یاد رہے کہ یہ وہی گروپ ہے جس نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد غزہ جنگ کا آغاز ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران فلسطین اور اس کی مزاحمت کی حمایت میں اپنے ثابت قدم مؤقف کی قیمت چکارہا ہے۔