بینک الفلاح کے منافع میں 42.8 فیصد سالانہ اضافہ، 30.61 ارب روپے ہوگیا
- فی حصص آمدن بھی 6.80 روپے سے بڑھ کر 9.71 روپے ہوگئی
بینک الفلاح لمیٹڈ (بی اے ایف ایل) نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع میں سالانہ بنیاد پر 42.8 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھ کر 30.61 ارب روپے ہوگیا۔ فی حصص آمدن بھی گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ کے 6.80 روپے سے بڑھ کر 9.71 روپے ہوگئی۔
بینک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 22 اکتوبر 2026 کو منعقدہ اجلاس میں بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے فی حصص 1.50 روپے (30 فیصد) کے تیسرے عبوری نقد منافعِ حصص کا بھی اعلان کیا جس کے بعد نو ماہ کی مدت کے لیے مجموعی نقد منافعِ حصص کی ادائیگی 4.50 روپے فی حصص (90 فیصد) ہوگئی۔
منافع میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں سرمایہ جاتی منافع، خالص سودی آمدن میں بہتری اور اخراجات پر قابو پانا شامل ہیں جبکہ بینک نے اپنے بنیادی تزویراتی اہداف سے مکمل ہم آہنگی بھی برقرار رکھی۔
بینک کے مجموعی ڈپازٹس 2.5 ٹریلین روپے کی سطح سے تجاوز کرتے ہوئے 2.62 ٹریلین روپے پر بند ہوئے جو سالانہ بنیاد پر 20.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
کرنٹ ڈپازٹس بھی 16.9 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 1.10 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ بینک کی مجموعی قرضوں کی مالیت بھی بڑھ کر 1.20 ٹریلین روپے ہوگئی جو سالانہ بنیاد پر 11.3 فیصد اضافہ ہے۔ اس نمو کی بنیادی وجہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)، زرعی اور صارفین کے قرضوں کے شعبوں میں توسیع رہی۔






















Comments