مارکٹس
نسان موٹر کے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں 44 فیصد کی بڑی کمی
- گزشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی نے 31.1 ارب ین کا منافع کمایا تھا
نسان موٹر نے جمعرات کو تیسری سہ ماہی کے آپریٹنگ منافع میں 44 فیصد کمی رپورٹ کی جو گرکر 17.5 ارب ین (114.37 ملین ڈالر) رہ گیا ہے۔
جاپانی آٹو میکر کو اس وقت امریکہ اور چین جیسی مارکیٹوں میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
یہ نتائج ایل ایس ای جی کے چھ تجزیہ کاروں کے سروے میں لگائے گئے 81 ارب ین کے اوسط نقصان کے تخمینے سے بہتر رہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران کمپنی نے 31.1 ارب ین کا منافع کمایا تھا۔
























Comments