پاکستان کی نیشنل پولیس کے دو سینئر افسران نے حالیہ دورے میں دبئی پولیس کے ماڈرن پولیسنگ ماڈل کو عالمی معیار بدلنے والا ”مثالی ماڈل“ قرار دیا ہے۔

کرنل کامران علی اور کرنل عمر فاروق نے دبئی پولیس کی جانب سے امریکی ادارے، راچیسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقدہ ”پولیس انوویشن اینڈ لیڈرشپ ڈپلومہ“ (پی آئی ایل) میں شرکت کی۔

پریس ریلیز کے مطابق، دونوں افسران نے دبئی پولیس کے نعرے ”اسمارٹ، سیکیور، ٹوگیدر“ کو ایک جامع فلسفہ قرار دیا جو مصنوعی ذہانت، پیشگی سیکیورٹی اقدامات اور عوامی شمولیت کو یکجا کرتا ہے۔

کرنل کامران علی، جو 2,500 افسران پر مشتمل یونٹ کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے بلکہ ایک ایسا پولیس نظام تشکیل دیا ہے جو زیادہ مؤثر، شمولیتی اور عوام سے جڑا ہوا ہے – یہی راستہ ہمیں بھی اختیار کرنا ہوگا۔

کرنل علی نے مزید کہا کہ دبئی نے دکھایا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت، خودکار نظام اور ڈیٹا انٹیگریشن سیکیورٹی میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی شراکت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ یہ وہ ماڈل ہے جسے ہمیں اپنانا چاہیے۔

دوسری جانب کرنل عمر فاروق، جو آپریشنل کردار ادا کر رہے ہیں، نے کہا کہ یہ ڈپلومہ پاکستان میں پولیسنگ کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

Comments

200 حروف