کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا...
شائع April 15, 2025

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 3 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔

 ۔
۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.60 روپے پر بند ہوا تھا۔


4 مارچ 2025 سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی


بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر مستحکم رہا لیکن یورو کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح اور گزشتہ ہفتے ین کے مقابلے میں چھ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف سے متعلق بار بار بدلتے فیصلوں کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار رہے۔

اس کے باوجود، کرنسی مارکیٹس گزشتہ ہفتے کی ہلچل کے بعد ابتدائی ایشیائی اوقات میں خاصی پرسکون رہیں، حالانکہ ٹریژری ییلڈز میں اضافہ ہوا تھا۔ اس صورتِ حال نے امریکی ڈالر اور امریکی اثاثوں پر سرمایہ کاروں کے غیر مستحکم اعتماد کو اجاگر کیا۔

امریکی ڈالر 0.27 بڑھ کر 143.53 ین پر پہنچ گیا لیکن یہ جمعہ کو 142.05 کے چھے ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔

مارکیٹ کی توجہ مسلسل تبدیل ہونے والے ٹیرف کے حوالے پر مرکوز رہی، جب کہ امریکہ نے ہفتہ کے دوران چین پر عائد ڈیوٹیز سے اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانکس کو ہٹا کر کچھ راحت فراہم کی، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ چھوٹ مختصر وقت کے لیے ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کا امریکی درآمدات پر ٹیرف کا نفاذ اور پھر اچانک اس کا مؤخر کرنا بے چینی کا سبب بن چکا ہے، جس سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے لیے عدم یقینیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریڈرز سال کے بقیہ حصے کے لئے فیڈرل ریزرو سے 86 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔

ڈالر انڈیکس 99.864 پر ہے جو گزشتہ ہفتے تین سال کی کم ترین سطح سے زیادہ دور نہیں ۔

یہ انڈیکس اس ماہ میں 4 فیصد سے زیادہ گرچکا ہے اور نومبر 2022 کے بعد سے اس کی سب سے بڑی ماہانہ کمی کے لیے تیار ہے۔

Comments

200 حروف