BAFL 102.61 Decreased By ▼ -0.45 (-0.44%)
BIPL 37.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
BOP 27.80 Increased By ▲ 1.54 (5.86%)
CNERGY 8.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.86%)
DFML 35.59 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
DGKC 246.51 Increased By ▲ 1.93 (0.79%)
FABL 76.79 Increased By ▲ 0.28 (0.37%)
FCCL 59.30 Decreased By ▼ -0.83 (-1.38%)
FFL 21.66 Decreased By ▼ -0.07 (-0.32%)
GGL 27.34 Decreased By ▼ -0.35 (-1.26%)
HBL 254.98 Increased By ▲ 0.63 (0.25%)
HUBC 213.66 Increased By ▲ 6.99 (3.38%)
HUMNL 17.00 Increased By ▲ 0.31 (1.86%)
KEL 5.79 Increased By ▲ 0.03 (0.52%)
LOTCHEM 26.11 Increased By ▲ 0.20 (0.77%)
MLCF 107.74 Increased By ▲ 0.21 (0.2%)
OGDC 281.60 Increased By ▲ 4.34 (1.57%)
PAEL 55.19 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
PIBTL 13.75 Decreased By ▼ -0.10 (-0.72%)
PIOC 260.49 Increased By ▲ 1.44 (0.56%)
PPL 190.40 Decreased By ▼ -0.69 (-0.36%)
PRL 35.55 Decreased By ▼ -0.51 (-1.41%)
SNGP 133.01 Decreased By ▼ -0.39 (-0.29%)
SSGC 44.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.27%)
TELE 9.34 Decreased By ▼ -0.22 (-2.3%)
TPLP 11.31 Decreased By ▼ -0.29 (-2.5%)
TRG 78.97 Decreased By ▼ -0.73 (-0.92%)
UNITY 28.92 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
WTL 1.66 Decreased By ▼ -0.02 (-1.19%)
BAFL 102.61 Decreased By ▼ -0.45 (-0.44%)
BIPL 37.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
BOP 27.80 Increased By ▲ 1.54 (5.86%)
CNERGY 8.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.86%)
DFML 35.59 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
DGKC 246.51 Increased By ▲ 1.93 (0.79%)
FABL 76.79 Increased By ▲ 0.28 (0.37%)
FCCL 59.30 Decreased By ▼ -0.83 (-1.38%)
FFL 21.66 Decreased By ▼ -0.07 (-0.32%)
GGL 27.34 Decreased By ▼ -0.35 (-1.26%)
HBL 254.98 Increased By ▲ 0.63 (0.25%)
HUBC 213.66 Increased By ▲ 6.99 (3.38%)
HUMNL 17.00 Increased By ▲ 0.31 (1.86%)
KEL 5.79 Increased By ▲ 0.03 (0.52%)
LOTCHEM 26.11 Increased By ▲ 0.20 (0.77%)
MLCF 107.74 Increased By ▲ 0.21 (0.2%)
OGDC 281.60 Increased By ▲ 4.34 (1.57%)
PAEL 55.19 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
PIBTL 13.75 Decreased By ▼ -0.10 (-0.72%)
PIOC 260.49 Increased By ▲ 1.44 (0.56%)
PPL 190.40 Decreased By ▼ -0.69 (-0.36%)
PRL 35.55 Decreased By ▼ -0.51 (-1.41%)
SNGP 133.01 Decreased By ▼ -0.39 (-0.29%)
SSGC 44.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.27%)
TELE 9.34 Decreased By ▼ -0.22 (-2.3%)
TPLP 11.31 Decreased By ▼ -0.29 (-2.5%)
TRG 78.97 Decreased By ▼ -0.73 (-0.92%)
UNITY 28.92 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
WTL 1.66 Decreased By ▼ -0.02 (-1.19%)
BR100 16,405 Increased By 92.5 (0.57%)
BR30 52,938 Increased By 579.1 (1.11%)
KSE100 158,781 Increased By 743.5 (0.47%)
KSE30 48,500 Increased By 249 (0.52%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح سے اوپر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران تیزی کی رفتار برقرار رہی جس کی وجہ سے بنچ مارک انڈیکس 117,202.09 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 801.50 پوائنٹس یا 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 117,001.09 پر بند ہوا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، این آر ایل، پی آر ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی شیئرز میں مثبت زون میں کاروبار ہوا۔

ایک اہم پیش رفت میں بزنس ریکارڈر نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایم ایف کے جاری توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر موجودہ اعتماد کی کمی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ فروری 2025 میں 12 ملین ڈالر کے خسارے میں رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 71 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ نے جنوری 2025 میں 399 ملین ڈالر (نظرثانی شدہ) کے خسارے سے بہتری دکھاتے ہوئے فروری میں قدرے استحکام حاصل کیا۔

پیر کو پی ایس ایکس میں خریداری میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 663 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار سے اوپر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر ہانگ کانگ کے حصص تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اور منگل کے روز ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے میں آئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے آئوٹ لک پر مثبت رویہ اختیار کیا اور حالیہ اعداد و شمار کی حوصلہ افزائی کی اور کھپت کو مزید سہارا دینے کا وعدہ کیا۔

ہینگ سینگ صبح کی تجارت میں 2 فیصد اضافہ کے ساتھ نمایاں رہا، اور اس کا 23 فیصد سالانہ اضافہ کسی بھی بڑے بازار میں سب سے زیادہ ہے۔

شارٹ سیلرز نے نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف اپنی شرطیں ختم کرنے کی کوشش کی، جو خوراک کی برآمدات کی وجہ سے چین کے صارفین کے لئے حساس ہے ، جس کے نتیجے میں یہ تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.5827 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چین سے جڑا آسٹریلین ڈالر ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب 0.64 ڈالر سے ذرا نیچے پہنچ گیا، جبکہ چینی یوآن سال کی اپنی مضبوط ترین سطحوں کے قریب برقرار رہا۔

پیر کے روز، او ای سی ڈی نے پیش گوئی کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں ترقی کو کم کر دیں گے جبکہ مہنگائی میں اضافہ کریں گے۔

اس کے باوجود، ٹرمپ کی حکومت کے ابتدائی دو ماہ میں ٹیرف میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتی کے باوجود، چین غیر متوقع طور پر فائدہ حاصل کر رہا ہے، کیونکہ امریکہ میں سست روی کے خدشات سرمایہ کاروں کو دوسرے ممالک کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 280.27 روپے پر بند ہوا جوڈالر کے مقابلے میں 0.1 روپے کی کمی ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ روز کے 507.51 ملین سے کم ہو کر 449.48 ملین رہ گیا۔

جبکہ حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 34.11 ارب روپے سے گھٹ کر 29.18 ارب روپے رہ گئی۔

پاک انٹرنیشنل بلک 59.13 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے آگے رہا، اس کے بعد بی او پنجاب 36.47 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور فوجی سیمنٹ 24.98 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

منگل کو 447 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 180 میں کمی جبکہ 61 میں استحکام رہا۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.