نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے 2025 کے تیسرے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔

لیبارٹری نے سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی ہے۔

رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہوگئی جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پچھلے سال 2024 میں کل 74 کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبر پختونخوا، 23 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

پولیو ایک مفلوج کرنے والی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اس خوفناک بیماری کے خلاف بچوں کو اعلی قوت مدافعت فراہم کرنے کے لئے اورل پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں اور پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کی تکمیل ضروری ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام ایک سال میں بچوں کو ان کی دہلیز پر ویکسین پہنچانے کے لئے متعدد بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلاتا ہے۔

Comments

200 حروف