پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کو مسلسل چوتھے روز بھی منفی زون میں بند ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 پر کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہا جبکہ ایک موقع پر 100 انڈیکس کاروباری دن کی بلند ترین سطح 112,524.81 پوائنٹس پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں یہ انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 111,513.67 پوائنٹس تک گرگیا۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 341.76 پوائنٹس یا 0.30 فیصد کی کمی سے 111,743.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ ابتدائی امید دم توڑ گئی کیونکہ مثبت محرکات کی کمی نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کیا ، جس کی وجہ سے سیشن کے آخری نصف حصے میں فروخت شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق رفتار برقرار رکھنے کے لئے کوئی بڑا محرک نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ اختتام تک منفی زون میں چلی گئی۔
لک، بی اے ایچ ایل، بی او پی، یو بی ایل اور فاطمہ کی وجہ سے بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت پیش رفت ہوئی، جنہوں نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 296 پوائنٹس کا حصہ شامل کیا۔ اس کے برعکس ایم اے آر آئی، پی پی ایل، ٹی آر جی، ایس ای اے آر ایل اور او جی ڈی سی نے 100 انڈیکس کو 301 پوائنٹس تک گرا دیا۔
ٹاپ لائن کے مطابق بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے بی او پی نے مالی سال 24 کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل کی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس جمعہ کے روز 479 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروباری دن کا اختتام ہوا جس کی وجہ سے دن کے پہلے نصف حصے میں انڈیکس میں ہونے والی تیزی ختم ہوگئی۔
آج کے ایک سیشن سمیت 4 کاروباری روز میں کے ایس ای 100 میں مجموعی طور پر 1260 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پر پیر کو ایشیا کی شیئر مارکیٹس میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں ہانگ کانگ کے ٹیک سیکٹر نے توجہ حاصل کی، جبکہ جاپان کی اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزا رپورٹ نے امریکی ریٹیل سیلز کے کمزور اعداد و شمار کے ساتھ مل کر ڈالر کے مقابلے میں ین کو مستحکم کیا۔
جیوپولیٹکس بھی زیر بحث رہا، کیونکہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے سعودی عرب میں روس-یوکرین تنازعہ پر مذاکرات کا آغاز ہوگا، حالانکہ شریک افراد کا مکمل طور پر تعین نہیں ہو سکا ہے۔
امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے محصولات کا خطرہ اپریل تک کم ہوچکا ہے لیکن یہ خطرہ کہ ان میں دوسرے ممالک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسز کی بنیاد پر لیویز بھی شامل ہوسکتے ہیں، ایک بڑی تشویش تھی۔
فنانشل ٹائمز نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ یورپی کمیشن اپنے کسانوں کی حفاظت کے لیے مختلف معیار پر تیار کردہ مخصوص غذاؤں پر سخت درآمدی حدود کا جائزہ لے گا جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متقابل تجارتی پالیسی کی بازگشت ہے۔
فی الحال، سرمایہ کار اس بات پر اطمینان محسوس کر رہے ہیں کہ بڑے محصولات ابھی تک متعارف نہیں کرائے گئے ہیں اور ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک شیئرز کا سب سے وسیع انڈیکس 0.3 فیصد تک مستحکم ہوا۔
ٹوکیو کے نکی میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا جب جاپان نے چوتھی سہ ماہی کے دوران حیرت انگیز طور پر 2.8 فیصد سالانہ مضبوط اقتصادی نمو کی اطلاع دی۔ ین میں مزید اضافے سے یہ 151.80 روپے فی ڈالر تک محدود رہا۔ جنوبی کوریا کے حصص میں 0.8 فیصد اور تائیوان کے حصص میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
دریں اثنا انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ 46 پیسے کی کمی کے ساتھ 279.67 روپے پر بند ہوا۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ بند میں ریکارڈ کیے گئے 457.05 ملین سے بڑھ کر 511.19 ملین ہو گیا۔
تاہم حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 23.22 ارب روپے سے گھٹ کر 19.64 ارب روپے رہ گئی۔
بی او پنجاب 184.43 ملین حصص کے ساتھ سب سے آگے رہا، اس کے بعد پاور سیمنٹ 38.64 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور ورلڈ کال ٹیلی کام 33.03 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پیر کو 435 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 235 میں کمی جبکہ 70 میں استحکام رہا۔
Comments