مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔...
شائع February 17, 2025

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 06 پیسے کی کمی کے ساتھ 279.27 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 16 پیسے یا 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی کرنسی یونٹ روپیہ ڈالر کے مقابلے279.21 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ ہفتے 279.05 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر پیر کو جاپانی جی ڈی پی کے مثبت اعدادوشمار کے باعث ین میں اضافہ ہوا جب کہ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر اس ہفتے کے آخر میں پالیسی فیصلوں سے قبل مجموعی طور پر مستحکم رہے۔

امریکی ڈالر بیک فٹ پر تھا کیونکہ تاجروں نے حالیہ امریکی اقتصادی اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جو توقع سے کمزور ثابت ہوئے اور جنہوں نے اس سال مزید فیڈرل ریزرو کی شرح میں کمی کی توقعات کو دوبارہ بڑھا دیا۔

ین گزشتہ روز 0.27 فیصد اضافے سے 151.94 روپے فی امریکی ڈالر پر بند ہوا۔

تاجر اب دسمبر تک شرح سود میں تقریباً 35 بیسس پوائنٹس اضافے کی قیمت لگا رہے ہیں۔

وسیع ترمارکیٹ میں ڈالر جمعہ کو امریکی ریٹیل سیلز ڈیٹا کے کمزور اعدادوشمار کی وجہ سے فروخت کے بعد اپنے نقصانات کی تلافی کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں، سرمایہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے باہمی محصولات کے نفاذ میں تاخیر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جیوپولیٹکس بھی زیرِ بحث رہا، کیونکہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے سعودی عرب میں روس-یوکرین تنازعہ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوگا، حالانکہ شریک افراد کا مکمل طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس گزشتہ ہفتے 1.2 فیصد گرنے کے بعد آخری بار 106.79 پر تھا۔

پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کیونکہ سرمایہ کاروں کی نظریں روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے پر مرکوز تھیں جس سے پابندیوں میں نرمی آسکتی ہے اور عالمی رسد کے بہاؤ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 40 منٹ پر برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کمی کے ساتھ 74.73 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 7 سینٹ سستا ہوکر 70.67 ڈالر فی بیرل رہا۔

Comments

200 حروف