ریڈیو پاکستان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور سعودی عرب کی وزارت خزانہ کے اشتراک سے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کے لیے العلا کانفرنس سعودی عرب کے شہر العلا میں شروع ہو گئی ہے۔

دو روزہ اس اعلیٰ سطح کی تقریب میں 48 ممالک کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینک کے گورنرز، پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین نے شرکت کی اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان لچکدار اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اورنگ زیب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی زیر نگرانی ”لچکدار ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے راستے پر گامزن“ کے عنوان سے ایک اہم پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مصر، برازیل اور ترکی کے وزرائے خزانہ بھی شرکت کریں گے۔

200 سے زائد شرکاء اور 36 مقررین کے ساتھ کانفرنس کا مقصد معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی لچک کو مضبوط بنانے پر مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

Comments

200 حروف