وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں اور ان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے لیویز اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علی نواز نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم علی نواز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں جمعہ کو پک اپ ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

200 حروف