آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی وصوبائی وزراء اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا
دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین اہم منصوبوں اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹرکا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر زرعی شعبے کے حکام بھی موجود تھے۔
شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے متعارف کرائی جانے والی جدید زرعی مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس منصوبے کے تحت کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کے بجائے آسان لیز شرائط پر جدید ترین آلات تک رسائی حاصل ہوگی۔
آب پاشی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے پنجاب بھر میں 25 گرین ایگری مالز پہلے ہی قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر تک ملک بھر میں مزید 250 مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اسمارٹ ایگری فارم کا مقصد مقامی کسانوں کو تربیت دینا ہے، جو ملک کے زرعی شعبے کے 95 فیصد کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments