خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ مارکیٹیں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اتوار کو اوپیک پلس پروڈیوسرز کے اجلاس سے قبل احتیاطی طور پر ردعمل ظاہر کررہی تھیں۔
برینٹ کروڈ فیوچر 5 سینٹ اضافے سے 72.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 3 سینٹ اضافے سے 68.80 ڈالر فی بیرل رہا۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر رضامندی کے بعد دونوں بینچ مارکس میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق بدھ (آج)سے ہو گا کیونکہ دونوں فریقوں نے امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کو قبول کرلیا ہے۔
معاہدے سے اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر جاری تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے جس میں گذشتہ سال غزہ جنگ کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں اور حزب اللہ کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیں گے۔
نسان سکیورٹیز کی ایک اکائی این ایس ٹریڈنگ کے صدر ہیرویوکی کیکوکاوا نے کہا کہ مارکیٹ کے شرکا اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا جنگ بندی پر عمل کیا جائے گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 65 سے70 ڈالرفی بیرل کے درمیان رہنے کی توقع ہے جس میں شمالی نصف کرہ کے موسمِ سرما کے دوران موسمی حالات، امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے تحت شیل تیل اور گیس کی پیداوار میں ممکنہ اضافے، اور چین میں مانگ کے رجحانات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔“
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
روس کی سربراہی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک اور اتحادیوں کی تنظیم یا اوپیک پلس کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ تیل کی پیداوار میں اضافے میں مزید تاخیر پر تبادلہ خیال کر رہا ہے جو جنوری میں شروع ہونے والا ہے۔
یہ گروپ دنیا کا تقریبا نصف تیل پمپ کرتا ہے اور 2024 اور 2025 میں کئی مہینوں میں چھوٹے اضافے کے ساتھ تیل کی پیداوار میں کٹوتی کو آہستہ آہستہ واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
لیکن چینی اور عالمی طلب میں سست روی اور گروپ سے باہر بڑھتی ہوئی پیداوار نے اس منصوبے کو متاثر کیا ہے۔
سٹی ریسرچ کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ “ہمارا طویل مدتی بنیادی اندازہ یہ رہا ہے کہ اوپیک پلس 2025 تک پیداوار میں کمی کو ملتوی رکھے گا۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کمی کا آغاز جنوری کے بجائے اپریل میں ہو سکتا ہے۔
”پروڈیوسرز کے نقطہ نظر سے، پیداوار میں کمی کو ملتوی کرنے سے مارکیٹ کو زیادہ متوازن ہونے کا موقع مل سکتا ہے، جیسے کہ سپلائی میں رکاوٹوں یا زیادہ مضبوط مانگ کے ذریعے، جبکہ تیل کی پیداوار کو واپس لانے سے قیمتوں میں کمی یقینی بن جاتی ہے۔“
امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا سے امریکہ آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ خام تیل کو تجارتی جرمانوں سے مستثنیٰ نہیں رکھا جائے گا۔
دریں اثنا، مارکیٹ ذرائع نے منگل کو اے پی آئی کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے اسٹاک میں کمی آئی جب کہ ایندھن کی انونٹری میں اضافہ ہوا۔
22 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران خام تیل کے ذخائر میں 5.94 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی، جو تجزیہ کاروں کی تقریبا 600،000 بیرل کی کمی کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔
Comments