دفتر خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 جولائی کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب کی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 30 جولائی 2024 کو ہوگی جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ انتخابات مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد کرائے گئے تھے۔

Comments

200 حروف