پاکستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک میں شامل ، سنگاپور سرفہرست

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کا پاسپورٹ اس بار بھی صرف عراق، شام اور...
شائع July 25, 2024

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کا پاسپورٹ اس بار بھی صرف عراق، شام اور افغانستان سے آگے ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2024 میں پاکستان رینکنگ میں 103 میں سے 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہے۔

جنوری میں شائع ہونے والی پچھلی رینکنگ میں بھی پاکستان کے پاس عراق، شام اور افغانستان سے آگے دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ تھا۔

دوسری جانب سنگاپور 195 موبلٹی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اس کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری رسائی حاصل ہے جب کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین 192 مقامات تک ویزا فری رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

برطانیہ 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آیا۔

لندن میں قائم عالمی شہریت اور مشاورتی فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے تیار کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے عالمی آزادیوں پر نظر رکھتا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس جو لندن میں مقیم عالمی شہریت اور رہائشی مشاورتی فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز نے بنایا ہے، بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے عالمی آزادیوں کا پتہ لگاتا ہے۔

انڈیکس میں 199 مختلف پاسپورٹ اور 227 مختلف سفری مقامات شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات اس سال کے اوائل میں 11 ویں نمبر سے اوپر 9 ویں نمبر پر آیا ۔ اس نے لتھوانیا اور ایسٹونیا کے ساتھ اس مقام کا اشتراک کیا اور 185 ممالک میں ویزا کے بغیر رسائی حاصل کی۔

کینیڈا 186 کے موبلٹی اسکور کے ساتھ 7 ویں اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ 8 ویں نمبر پر آیا ہے۔

بھارت، تاجکستان اور سینیگال مشترکہ طور پر 82 ویں نمبر پر ہیں جن کو 58 ممالک میں ویزا کے بغیر رسائی حاصل ہے۔

بحرین، عمان اور چین بالترتیب 57، 58 اور 59 ویں نمبر پر رہے۔

Comments

200 حروف