مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ...
شائع June 25, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 12 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278.50 پیسے پر بندا ہوا۔

 ۔
۔

پیر کو روپے کی قدر میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی تھی اور یہ 278.62 روپے پر بند ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 279 روپے کے قریب رہی ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ڈالر آخری بار 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 159.64 ین پر جا پہنچا جو 160 کی سطح سے تھوڑے فاصلے پر تھا جس کی وجہ سے اپریل کے آخر اور مئی کے اوائل میں ٹوکیو سے 9.79 ٹریلین ین (61.33 بلین ڈالر) کی کرنسی مداخلت ہوئی تھی۔

ڈالر جمعہ کو امریکی ذاتی کھپت اخراجات (پی سی ای) کی قیمت انڈیکس کے اجراء سے پہلے فرنٹ فٹ پر تھا جو فیڈرل ریزرو کی افراط زر کا ترجیحی پیمانہ ہے۔ اسٹرلنگ 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 1.2683 ڈالر جبکہ آسٹریلوی ڈالر 0.02 فیصد کمی سے 0.6655 ڈالر رہا۔

متعدد کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر 105.49 کی سطح پر مستحکم رہا۔

Comments

200 حروف