وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،یاد رہے کہ اس دن بلوچستان کے علاقے چاغی کی پہاڑیوں میں جوہری تجربات کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا تھا۔

 ۔
۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

28 مئی 1998 ء کو پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کے ساتھ پاکستان دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک بن گیا جس نے خطے میں اپنی رٹ کو مضبوط کیا اور طاقت کا توازن بحال کیا۔

یوم تکبیر کو پاکستان کی تاریخ میں یاد گار دن سمجھا جاتا ہے جس نے طاقت کے توازن کے ذریعے ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیتوں اور علاقائی استحکام کو یقینی بنایا۔

Comments

200 حروف