ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ٹیم جاپان کیخلاف میدان میں اترے گی۔ گرین شرٹس ایونٹ کی چوتھی ٹرافی اٹھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

دونوں ٹیموں نے بدھ کو اپنے میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نے کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی جبکہ جاپان نے میزبان ملائیشا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ اس نے جنوبی کوریا، ملائیشیا اور کینیڈا کیخلاف اپنے میچز جیتے اور جاپان کیخلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان ایونٹ کا تین بار چیمپئن رہ چکا ہے۔

پاکستان ٹیم کی طرح جاپان ٹیم بھی ایونٹ میں 3 فتوحات اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ ناقابل شکست ہے البتہ پوائنٹس ٹیبل پر وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

ملائیشیا اور نیوزی لینڈ 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جنوبی کوریا تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ کینیڈا چھ ملکی دعوتی ٹورنامنٹ میں ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ 13 سال میں پہلا موقع ہے جب پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ گرین شرٹس نے اپنا آخری فائنل 2011 کے ایڈیشن میں کھیلا تھا جہاں انہیں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فائنل سے پہلے پاکستان کے پاس اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع ہوگا کیونکہ وہ اپنا آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اسی مقام پر 10 مئی (کل) کو کھیلے گا۔

فائنل تک رسائی

کینیڈا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے ابتدائی دھچکے سے نجات حاصل کی اور بدھ کے روز یہ مقابلہ 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیتا۔

کینیڈا نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدا سے ہی پاکستانی گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔ کینیڈین ٹیم کھیل کے 17ویں منٹ میں ہی 2 گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان بیک فٹ پر تھا تاہم اس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اختتام تک ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ابوبکر محمود نے تیسرے کوارٹر میں دو برق رفتار گول کر کے ٹیم کو میچ میں واپس لائے۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضنفر علی نے بھی ایک ایک گول کیا۔

کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو جبکہ ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک گول کیا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30 سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ٹیم جاپان کیخلاف میدان میں اترے گی۔ گرین شرٹس ایونٹ کی چوتھی ٹرافی اٹھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

دونوں ٹیموں نے بدھ کو اپنے میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نے کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی جبکہ جاپان نے میزبان ملائیشا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ اس نے جنوبی کوریا، ملائیشیا اور کینیڈا کیخلاف اپنے میچز جیتے اور جاپان کیخلاف میچ برابر کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان ایونٹ کا تین بار چیمپئن رہ چکا ہے۔

پاکستان ٹیم کی طرح جاپان ٹیم بھی ایونٹ میں 3 فتوحات اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ ناقابل شکست ہے البتہ پوائنٹس ٹیبل پر وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

ملائیشیا اور نیوزی لینڈ 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جنوبی کوریا تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ کینیڈا چھ ملکی دعوتی ٹورنامنٹ میں ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ 13 سال میں پہلا موقع ہے جب پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ گرین شرٹس نے اپنا آخری فائنل 2011 کے ایڈیشن میں کھیلا تھا جہاں انہیں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فائنل سے پہلے پاکستان کے پاس اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع ہوگا کیونکہ وہ اپنا آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اسی مقام پر 10 مئی (کل) کو کھیلے گا۔

فائنل تک رسائی

کینیڈا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے ابتدائی دھچکے سے نجات حاصل کی اور بدھ کے روز یہ مقابلہ 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیتا۔

کینیڈا نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدا سے ہی پاکستانی گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔ کینیڈین ٹیم کھیل کے 17ویں منٹ میں ہی 2 گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان بیک فٹ پر تھا تاہم اس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اختتام تک ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ابوبکر محمود تیسرے کوارٹر میں دو برق رفتار گول کر کے ٹیم کو میچ میں واپس لائے۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضنفر علی نے بھی ایک ایک گول کیا۔

کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو جبکہ ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک گول کیا۔

Comments

200 حروف