ترمیم شدہ طریقہ کار کے مطابق تیار کردہ الیکٹرانک انوائس میں ایف بی آر کا منفرد انوائس نمبر، منفرد اور قابل تصدیق کیو آر کوڈ ڈائی منشن، منفرد الیکٹرانک انوائسنگ یا پوائنٹ آف سیلز سافٹ ویئر اور دیگر معلومات شامل ہوں گی۔
حکومت جلد ہی نان فائلرز پر 800 سی سی سے زیادہ گاڑیوں کی خریداری ، بکنگ ، رجسٹریشن ، ایک مقررہ حد سے زیادہ جائیداد حاصل کرنے اور ایک مقررہ حد سے زیادہ اسٹاک کی خریداری پر پابندی عائد کرے گی۔