ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایز عالمی معیارات اپنائیں، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (ایچ سی ایس ٹی ایس آئی) کے صدر ندیم احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے تیزی سے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر پاکستانی کاروباری اداروں، خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایز) کے لیے بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد چیمبر سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک خصوصی آگاہی اور تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا عنوان ’’سی ایس ڈی ڈی ڈی کی تیاری: بنیادی اصول اور عملی اقدامات‘‘ تھا۔ یہ سیشن یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے پروگرام ’’حقوقِ پاکستان دوم‘‘ کے تحت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (ٹی ڈی ای اے) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، ماحولیاتی ذمہ داریوں کی پاسداری اور سپلائی چین میں شفافیت عالمی تجارت کے بنیادی تقاضے بن چکے ہیں۔ لہٰذا پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقت برقرار رکھنے اور برآمدات کے فروغ کے لیے ان معیارات کو اپنانا ہوگا۔


Comments