ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.45 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.45 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔
ایشیائی تجارت کے دوران جمعرات کو امریکی ڈالر مستحکم رہا، تاہم گزشتہ شب ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اس کی قدر میں محدود بحالی دیکھی گئی۔
امریکی ڈالر انڈیکس103.7 پر مستحکم رہا۔ ین ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھ کر 159.06 پر آگیا جبکہ یورو 1.097 ڈالر پر تقریباً غیر تبدیل شدہ رہا۔
امریکا میں توقع سے زیادہ مہنگائی، تیسری سہ ماہی کی مجموعی ملکی پیداوار میں نمایاں نظرثانی اور فیڈرل ریزرو کے جائزے نے دسمبر میں شرح سود 25 بیسس پوائنٹس بڑھنے کے امکانات کو تقویت دی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کو فیڈ کے سخت مالیاتی مؤقف سے سہارا مل سکتا ہے، تاہم مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ممکنہ سست روی امریکی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز کا منافع 10 بیسس پوائنٹس تک گر کر 4.8 فیصد کی ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
آسٹریلوی ڈالر بھی بحال ہوکر 0.6635 ڈالر پر پہنچ گیا، جبکہ سوئس فرانک میں معمولی کمی دیکھی گئی۔


Comments