گھٹنے کی انجری کی سرجری کے بعد جینک سنر آسٹریلین اوپن سے باہر
- سنر جولائی میں ومبلڈن میں اپنا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد سے ٹینس کورٹ سے دور ہیں
عالمی نمبر دو اطالوی ٹینس اسٹار جینک سنر گھٹنے کی مسلسل تکلیف کے باعث سرجری کے بعد آئندہ سال جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے منتظمین نے جمعرات کو ان کی عدم شرکت کی تصدیق کردی۔
سنر نے منگل کو بتایا تھا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، جبکہ اطالوی اسپورٹس اخبار ’’کوریئرے ڈیلو اسپورٹ‘‘ کے مطابق انہیں چار ماہ تک کھیل سے دور رہنا پڑ سکتا ہے، جس سے ٹینس ٹور پر ان کی غیر موجودگی مزید طویل ہوجائے گی۔
سنر جولائی میں ومبلڈن میں اپنا پانچواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد سے ایکشن میں نہیں آئے۔ تاہم توقع تھی کہ وہ 17 جنوری سے میلبورن میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن تک صحت یاب ہوجائیں گے۔
ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو ایبڈو نے کہا کہ سنر کی ٹیم نے حالیہ سرجری کے بعد جنوری میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ سنر نے 2024 اور 2025 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔


Comments