کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3629 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم چاندی کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3629 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کی کمی سے 4687 روپے ہوگئی۔


Comments