دنیا
متحدہ عرب امارات: بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق
- جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، حکام
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثہ الوطن روڈ پر پیش آیا جہاں اطلاع ملنے پر ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
وزارتِ داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے۔
حکام نے تاحال جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حادثے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔
وزارت کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جن کی تکمیل کے بعد نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔


Comments