BR100 Increased By (0.37%)
BR30 Decreased By (-0.12%)
KSE100 Increased By (0.34%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 59.68 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
BIPL 24.42 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.58 Decreased By ▼ -0.15 (-1.28%)
DFML 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
DGKC 202.70 Decreased By ▼ -1.30 (-0.64%)
FABL 93.84 Decreased By ▼ -0.21 (-0.22%)
FCCL 59.75 Decreased By ▼ -0.18 (-0.3%)
FFL 14.62 Increased By ▲ 0.34 (2.38%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.76 (3.97%)
HBL 304.36 Increased By ▲ 0.89 (0.29%)
HUBC 213.20 Increased By ▲ 3.39 (1.62%)
HUMNL 8.30 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 25.63 Decreased By ▼ -0.10 (-0.39%)
MLCF 105.15 Decreased By ▼ -0.66 (-0.62%)
OGDC 311.49 Decreased By ▼ -1.06 (-0.34%)
PAEL 34.40 Increased By ▲ 0.16 (0.47%)
PIBTL 13.56 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 276.00 Decreased By ▼ -1.50 (-0.54%)
PPL 222.83 Decreased By ▼ -0.52 (-0.23%)
PRL 79.50 Decreased By ▼ -1.49 (-1.84%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.18 (-0.2%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.13 (-0.54%)
TELE 7.67 Increased By ▲ 0.19 (2.54%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.12 (-0.94%)
TRG 54.20 Increased By ▲ 1.39 (2.63%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.06 (-0.71%)
WTL 1.25 Decreased By ▼ -0.10 (-7.41%)
کاروبار اور معیشت

بلوچستان وہیلز کا حب پلانٹ میں ایک میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ

  • منصوبے سے اپریل 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان وہیلز لمیٹڈ نے حب، بلوچستان میں واقع اپنے پلانٹ پر 1 میگاواٹ پیک (ایم ڈبلیو پی) سولر فوٹووولٹک سسٹم کی فراہمی اور تنصیب کے لیے ریون انرجی لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کردہ نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق بلوچستان وہیلز لمیٹڈ نے حب میں واقع اپنے پلانٹ پر ایک میگاواٹ پیک (ایم ڈبلیو پی) صلاحیت کا سولر فوٹو وولٹک سسٹم فراہم کرنے اور نصب کرنے کے لیے ریون انرجی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق منصوبے سے اپریل 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

سولر فوٹو وولٹک (پی وی) ٹیکنالوجی بجلی پیدا کرنے کا صاف، کم لاگت اور ماحول دوست طریقہ ہے جو دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی تیزی سے توانائی کے ایک اہم ذریعے کے طور پر ابھر رہی ہے۔

اکتوبر 2025 تک پاکستان بھر میں نصب سولر فوٹو وولٹک پینلز کی مجموعی صلاحیت 33 گیگاواٹ تک پہنچ چکی تھی۔ توقع ہے کہ 2022 سے 2027 کے دوران اس مارکیٹ میں سالانہ اوسط شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی۔

بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کو 1980 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا۔ کمپنی کا قیام برطانیہ کی جی کے این سینکی لمیٹڈ کے تکنیکی اشتراک سے عمل میں آیا اور اس کا پلانٹ حب بلوچستان میں واقع ہے۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار کاروں، بسوں، ٹرکوں، ٹریکٹرز اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کیلئے آٹوموٹو وہیل رمز کی تیاری اور فروخت ہے۔ بلوچستان وہیلز کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 25 لاکھ پہیوں کی ہے۔

کمپنی کے مستقبل کے کاروباری امکانات کو کئی چیلنجز درپیش ہوسکتے ہیں جن میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، مالیاتی نرمی کے دور کا خاتمہ اور مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث سپلائی چین میں ممکنہ تعطل شامل ہیں۔ ان عوامل سے گاڑیوں کی فروخت متاثر ہونے اور نتیجتاً بلوچستان وہیلز کی فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔

Comments

200 حروف