BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
دنیا

بالٹک سمندر میں روسی کارگو جہاز ڈرون حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا

  • فن لینڈ کے بارڈر گارڈ کمانڈر الیا الین کے مطابق جہاز کے 16 رکنی عملے نے لائف بوٹس کے ذریعے جہاز خالی کیا اور بعدازاں قریبی روسی جہاز پر منتقل ہوگیا۔ عملہ روس واپس روانہ ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

بالٹک سمندر میں روسی فوج سے منسلک کارگو جہاز اسپارٹا ٹو ہفتے کو ڈرون حملے کا نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا، جس کے بعد جہاز فن لینڈ کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا۔ فن لینڈ کے حکام نے حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فن لینڈ کے بارڈر گارڈ کمانڈر الیا الین کے مطابق جہاز کے 16 رکنی عملے نے لائف بوٹس کے ذریعے جہاز خالی کیا اور بعدازاں قریبی روسی جہاز پر منتقل ہوگیا۔ عملہ روس واپس روانہ ہوگیا۔

فن لینڈ کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ حملے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے، تاہم جہاز کو نشانہ بنانے کی وجہ واضح نہیں۔

روسی جہاز روس کے علاقے کالینن گراڈ جا رہا تھا اور گوگ لینڈ جزیرے کے مغرب میں بین الاقوامی پانیوں میں اسے نقصان پہنچا۔ جہاز پر آگ ہفتے کی رات تک جاری تھی اور فن لینڈ امدادی کارروائی کی قیادت کر رہا تھا۔

فن لینڈ نے ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر مشرقی خلیج فن لینڈ میں فضائی اور بحری پابندیاں عائد کردیں۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران ایک روسی ہیلی کاپٹر کی جانب سے فن لینڈ کی فضائی حدود کی مختصر خلاف ورزی کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا۔

فن لینڈ، سویڈن اور ایسٹونیا نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ جہاز امریکی پابندیوں کی زد میں ہے اور روسی کمپنی اوبورون لاجسٹیکا کی ملکیت ہے، جو روسی وزارت دفاع کو لاجسٹک خدمات فراہم کرتی ہے۔

فن لینڈ کے حکام نے کہا کہ جہاز پر موجود سامان کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم فوجی سازوسامان کی موجودگی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Comments

200 حروف