پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
- بابر اعظم اور سلمان علی آغا ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا ہے جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔
بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو جگہ دی گئی ہے۔
ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
سابق کپتان محمد رضوان، سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور اوپنر صائم ایوب ان نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں مرکزی معاہدوں کی فہرست میں جگہ نہیں دی گئی۔
حسن علی، عبداللہ شفیق، محمد حارث، محمد نواز، نعمان علی، حسین طلعت، خرم شہزاد، عباس آفریدی اور محمد وسیم جونیئر بھی مرکزی معاہدوں سے باہر ہیں۔


Comments