BR100 Increased By (0.69%)
BR30 Increased By (0.31%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 203.56 Increased By ▲ 1.69 (0.84%)
FABL 94.00 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 59.90 Increased By ▲ 0.61 (1.03%)
FFL 14.31 Increased By ▲ 0.16 (1.13%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
HUBC 210.00 Increased By ▲ 3.64 (1.76%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 34.19 Decreased By ▼ -0.64 (-1.84%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.10 Increased By ▲ 7.43 (2.76%)
PPL 223.48 Increased By ▲ 0.86 (0.39%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.44 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.51 Increased By ▲ 0.19 (2.6%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
WTL 1.36 Decreased By ▼ -0.03 (-2.16%)

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا ہے کہ وہ ہر ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) میں الگ سیلز ٹیکس زونز قائم کرنے کے مجوزہ منصوبے کو حتمی شکل دینے سے پہلے ٹیکس ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لے کیونکہ اس تنظیم نو کے انتظامی، عملی اور زمینی سطح پر مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کے نام خط میں ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ مجوزہ تنظیم نو سے متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل ٹیکس ماہرین سے بامقصد مشاورت کی جائے تاکہ ممکنہ مشکلات کی نشاندہی اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی بی اے کے علم میں آیا ہے کہ ہر ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) میں الگ سیلز ٹیکس زونز کے قیام سے متعلق بعض تجاویز زیر غور ہیں۔

ایسوسی ایشن کا مؤقف تھا کہ پائیدار اور مؤثر ٹیکس اصلاحات صرف متعلقہ فریقوں، بالخصوص ٹیکس پریکٹیشنرز کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں جو ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ اور ٹیکس دہندگان کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرتے ہیں۔

پی ٹی بی اے کے صدر شیخ احسن الحق اور جنرل سیکریٹری طاہر محمود بٹ نے زور دیا کہ ٹیکس پریکٹیشنرز کی نمائندہ تنظیم اور ٹیکس نظام کے اہم فریق کی حیثیت سے ایسوسی ایشن ملک بھر میں کام کرنے والے ماہرین کے عملی تجربات کی بنیاد پر قابلِ قدر تجاویز دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تجاویز ایف بی آر کو مجوزہ اصلاحات کا جائزہ لینے، انتظامی اور عملی مشکلات کی نشاندہی کرنے اور ان پر عملدرآمد سے قبل بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرنے میں مدد دیں گی۔

ایسوسی ایشن نے توقع ظاہر کی کہ مجوزہ تنظیم نو کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل اس کی آرا اور سفارشات حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ مشاورتی عمل میں ٹیکس شعبے سے وابستہ افراد کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے تاکہ اصلاحات ایک جامع، مشاورتی اور باخبر طریقہ کار کے تحت مرتب کی جا سکیں۔

پی ٹی بی اے نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری، انتظامی کارکردگی میں اضافے اور ایف بی آر میں بامعنی اصلاحات متعارف کرانے کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ایسوسی ایشن نے ٹیکس حکام کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی تاکہ ایک مؤثر، شفاف اور ٹیکس دہندگان کے لیے سہل ٹیکس نظام کے فروغ میں مدد مل سکے۔

Comments

200 حروف